کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی میں ریلی منعقد کی گئی

پیر 5 فروری 2018 22:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی میں ریلی منعقد کی گئی۔ریلوے ملازمین اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلوے ملازمین کی ریلی سٹی اسٹیشن سے شروع ہوئی اور پریس کلب پرجاکر ختم ہوئی۔ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے کاشف یوسفانی کا کہناتھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ریلی کے شرکا نے بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ریلی میں ریلوے ملازمین،اسکاوٹس اورریلوے اسکول کے بچوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :