جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5فروری کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا

پیر 5 فروری 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5فروری کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا،کراچی،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ، نواب شاہ، بدین، ٹنڈومحمد خان، جیکب آباد،شکارپور،ٹھٹہ، ہالا،خیرپور سمیت متعدد مقامات پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی وبھارتی مظالم وجبر کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خاتمے کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم پر عالمی ضمیر سے نوٹس لینے کے مطالبات پر مبنی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

شرکا نے کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی، کشمیر بنے گا پاکستان ودیگر فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاک ۔

(جاری ہے)

بھارت کشیدگی کا خاتمہ سمیت خطے میں پائیدار امن ناممکن ہے۔حکومت اور غیر فعال کشمیر کمیٹی پر تتقید کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صرف 5فروری کو یومِ کشمیر منانے اور زبانی جمع خرچ سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا بلکہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیر کمیٹی کو حقیقی معنی میں فعال اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھاکر سنجیدہ کوشش کی جائے تاکہ کشمیری عوام دربدری کی بجائے اپنی آزاد وخودمختاری کی زندگی گذارسکیں۔

مقررین نے عالمی ضمیر سے بھارتی مظالم کا نوٹس اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیر ی عوام کو اپنی رائے شماری کا حق دلانے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :