جماعت اسلامی کراچی کے تحت یومِ یکجہتی کشمیر کے مو قع پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا

عوام کشمیر کی آزادی کی جدو جہد میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ، یہ کشمیری کا بھی اعلان ہے کشمیر بنے گا پاکستان ، اسد اللہ بھٹو

پیر 5 فروری 2018 22:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے تحت یومِ یکجہتی کشمیر کے مو قع پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظلوم اور نہتے کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بھر پور اظہارِ یکجہتی کیا گیا ۔ریلی کا آغاز جیل چورنگی سے ہوا اور ہزاروں شر کا نے مزارِ قائد نیو ایم اے جناح روڈ تک پیدل مارچ کیا ۔

ریلی کے اختتام پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، آزا د جموں و کشمیر حلقہ کراچی کے امیر عبد الحمید ،نائب امرا کراچی ڈاکٹراسامہ رضی، محمد اسلام ،ضلع شر قی کے امیر یونس بارائی ،ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان ،ضلع بن قاسم کے امیر عبد الجمیل خان ،جماعت اسلامی منارٹی ونگ کے صدر یو نس سوہن ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رہے گی اور اہل کشمیر ی سے رشتہ کیا۔لااِلہ اِلا اللہ،پاکستان کا مطلب کیا ۔لااِلہ اِلا اللہ کے پر جوش نعروں کی گونج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے عوام کا گھروں سے نکلنا اور مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کر نااس بات کا اعلان ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے اور حکمرانوں کا کردار خواہ کچھ بھی رہے عوام کشمیر کی آزادی کی جدو جہد میں پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

کیونکہ یہ کشمیری کا بھی اعلان ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاکستان کے عوام کا کشمیریوں سے کلمے اور نظر یے کا رشتہ ہے اور اس رشتے کا تعلق کو کوئی ختم نہیں کر سکتا ۔