اواری ٹاورز ہوٹل کراچی میں سری لنکن فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا

پیر 5 فروری 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) اواری ٹاورز ہوٹل نے قونصلیٹ جنرل سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا اور سری لنکن ائیر لائنز کے اشتراک سے 07تا09فروری 2018 اپنے ہوٹل میں سری لنکن فوڈ فیسٹول کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ فیسٹول میں معروف راویتی سری لنکن کھانوں کی تیاری کے لیے گالاڈاری ہوٹل کے دو تجربہ کار شیف کراچی پہنچیں گے جس سے کراچی کے کھانوں کے شوقین افراد کو سری لنکا کے روایتی کھانوں کا لطف اُٹھانے کا موقع ملے گا۔

تقریب کا انعقاد 04فروری کو سری لنکا کے قومی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے ۔ تقریب کا باقاعدہ افتتاح 07فروری کو پاکستان میں سری لنکا کے کونسل جنرل G.L. Gnanatheva،اہم پاکستانی شخصیات ، کاروباری رہنما اور سفیروں کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے کونسل جنرل G.L. Gnanatheva کا کہنا تھا: ’’یہ ایک شاندار تقریب ہوگی جس سے سری لنکا اور پاکستان کے باہمی تعلقات مضبوط ہونگے اور کراچی کے لوگوں کے سامنے سری لنکا کو ایک اہم سیاحتی مرکز کے طور پر پیش کیا جاسکے گا۔

‘‘سری لنکن شیف اس تقریب میں منتخب کھانے پیش کریں گے جن کے ذریعے سری لنکن روایتی و جدید کھانوں کی گوناگونی کا اظہار ہوگا۔ مہمان اس موقع پر سری لنکا سے آئے ہوئے طائفے کی موسیقی اور رقص کے ذریعے سری لنکن ثقافت سے بھی محظوظ ہونگے جبکہ کراچی کے مرکز میں سری لنکا کی ایک جھلک کے ذریعے وہاں کی سیاحت سے بھی مہمانوں کو روشناس کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :