پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد

کشمیری عوام پرانڈیا کی جانب سے کئے جانے والے مظالم پر عالمی فورم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے،وقار مہدی راشد ربانی

پیر 5 فروری 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں شہداگیلری میں شہدائے کشمیر اور پیپلز پارٹی کے شہدائوں کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اور پیپلز سیکریٹریٹ پر کشمیر کا جھنڈا سرنگوں کیا گیا۔

جس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، نائب صدر راشد حسین ربانی، کراچی ڈویژن کے صدر ایم پی اے سعید غنی، جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری، سیکریٹری اطلاعات ایم پی اے شہلا رضا، ایم این اے شاہدہ رحمانی سمیت دیگر عہدیداران، کارکنان اور کشمیر ونگ کے رہنمائوں نے شرکت کی۔تقریب میںکراچی ڈویژن کے عہدیداران مرزا مقبول، سردار خان، ذوالفقار قائم خانی، شکیل چوہدری، آصف خان، خالد لطیف، نوید بھٹی ضلعی صدور ایم پی اے غلام مرتضیٰ بلوچ، خلیل ہوت، لیاقت آسکانی، اقبال ساند، جاوید شیخ، ظفر صدیقی، جنرل سیکریٹریز، عبدالرحیم، علی احمد ، دل محمد سیکریٹریز اطلاعات وقاص شوکت، میر عباس تالپور، شہزاد مجید، جانی میمن ،شاہینہ سعیدہ،فرید انصاری، سردار نزاکت ،سردار ذوالفقار، چوہدری میر حیدر، قاری محمد اسماعیل ، راحت فضل چوہدری بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گے اور جدوجہد جاری رکھے گے، کشمیری عوام پرانڈیا کی جانب سے کئے جانے والے مظالم پر عالمی فورم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، 70سالوں سے کشمیر کا مسئلہ زیر التوا ہے، انہوں نے کہا کہ مودی سرکاری نے جس طرح ظلم و بربریت کی مثال قائم کی وہ کہی نہیں ملتی۔

سندھ کے نائب صدر راشد حسین ربانی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہزار سال تک بھی لڑ سکتے ہیں۔ پاکستان کے نااہل وزیراعظم مودی سرکاری سے صرف دوستیاں اور کاروباری بڑھا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے صدر ایم پی اے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کشمیری نوجوانوں، مائوں بہنوں کو جنہوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش فرمائے اوران لوگوں کو بھی جنہوں نے 70سالوں سے اس جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی گئی۔ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کی آواز بلند کی وہ اندرون فورم ہو یا بیرونی فورم پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کی آواز عالیٰ ایوانوں تک پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا نااہل وزیراعظم نواز شریف بطور کشمیری اپنے لوگوں سے زیادہ اپنے کاروبار کو اہمیت دیتا ہے اور کشمیری عوام کے خون کا سودا کر کے دشمنوں کے ساتھ تعلقات استوار کر کے اپنے اثاثوں میں اضافہ کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شریف برادران کو عوام سے زیادہ طاقت کا نشہ ہے اور غریب متوسط طبقہ ان کے آگے کوئی قدروقیمت نہیں رکھتا۔ ان کے دور حکومت میں غریب ،مزدوروں طبقے خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں مگر ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ایم پی اے جاوید ناگوری، شہلا رضا، شاہدہ رحمانی، قاضی بشیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :