ملتان سلطانز نمائشی میچ میں بدانتظامی، بھگدڑ میں شعیب ملک زخمی ہو گئے

اسٹیڈیم کے انضمام الحق انکلیوز میں بدانتظامی کے باعث بھگڈر مچی، شعیب ملک کے گھٹنے میں چوٹ آئی،شائقین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی ہوائی فائرنگ، ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے انکار کے باعث پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہوسکا

پیر 5 فروری 2018 20:44

ملتان سلطانز نمائشی میچ میں بدانتظامی، بھگدڑ میں شعیب ملک زخمی ہو گئے
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدنظمی کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس میں شعیب ملک زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے نمائشی میچ میں شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے انکار کے باعث پرائز ڈسٹری بیوشن کی تقریب کا انعقاد بھی نہ ہوسکا جب کہ اسٹیڈیم کے انضمام الحق انکلیوز میں بدانتظامی کے باعث بھگڈر مچ گئی۔

شدید بد نظمی اور بھگڈر کے باعث مایہ ناز آل رانڈر شعیب ملک کے گھٹنے میں چوٹ آئی اور وہ شدید زخمی ہوگئے جب کہ شائقین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق نمائشی میچ میں بدانتظامی کے باعث ملتان اسٹیڈیم میں آئندہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔۔