ڈیوس کپ، فرانس کی نیدرلینڈز، کروشیا کی کینیڈا، اسپین کی انگلینڈ کو شکست

پیر 5 فروری 2018 20:39

ڈیوس کپ، فرانس کی نیدرلینڈز، کروشیا کی کینیڈا، اسپین کی انگلینڈ کو ..
ماربیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) ڈیوس کپ میں زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پری کوارٹر فائنل میں فرانس اور نیدرلینڈز کے کھلاڑی مدمقابل ہوئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریفوں کو زیر کیا اور کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کروشیا اور کینیڈا کے درمیان ہونے والے مقابلے میں بورنا کورچ نے ڈینس کو اسٹریٹ اسٹیس میں ہرا کر تین ایک کی برتری حاصل کی اور کینیڈا کی شکست کی بنیاد رکھ دی۔ ادھر اسپینش کھلاڑیوں نے برطانیہ کے کھلاڑیوں کو شکست کا مزہ چکھایا۔۔

متعلقہ عنوان :