لاہور نیب نے نواز شریف،مریم نواز،حسن نواز،حسین نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ سے متعلق حتمی ریفرنس دائر کر دیا

پیر 5 فروری 2018 20:39

لاہور نیب نے نواز شریف،مریم نواز،حسن نواز،حسین نواز اور  کیپٹن (ر) صفدر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے دو صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے ساتھ ساتھ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ سے متعلق حتمی ریفرنس دائر کر دیا ہے، یہ ریفرنس نیب لاہور نے متعدد دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ دائر کیا ہے جبکہ نیب لاہور نے سابق وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع کے خلاف بھی غلط بیانی کرنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔