کراچی ،ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے 4 کارندے گرفتار

پیر 5 فروری 2018 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے چار کارندے گرفتارکرلیا ہے ۔ملزمان کو سعید آباد کے علاقے سے مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا ملزمان قتل اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ملزم شیراز عرف شیر خان گینگ کا لیڈر تھا ملزمان لیاری ڈان بابا لاڈلہ کے لئے بھی کام کرتے رہے ہیں۔

ملزم شیر خان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ عنایت مشکتی محلے میں ایک دکان پر کھڑا تھا وہاں سے اغوا کیا اور گلشن مزدور کے قبرستان میں لا کر قتل کردیا ۔عنایت سے 45 ہزار روپے لینے تھے قبرستان میں ایک گولی ماری جو اس کے جسم پر لگی پھر بھاگاتو میں نے اس کو پکڑ کر سر پر گولی ماری ۔مومن آباد تھانے کی چوکی عابدآباد کی حدود میں کرسٹل اور دیگر منشیات فروخت کرتا تھا میری منشیات فیضان اور شیرو بیچتے تھے ۔

(جاری ہے)

کرسٹال کا نشہ حب چوکی سے لاتا تھا فقیر کالونی میں بیچتا تھا اب داود گوٹھ میں کاروبار چلارہا تھا روزانہ 15 ہزار بچتے تھے ۔نبیل نامی شخص کو بھی قتل کیا تھا وہ مجھ سے روز کا ہزار اور الگ سے ہفتے کا چھ ہزار وصول کرتا تھا ۔ملزم نے بتایا کہ نبیل قانون نافذ کرنے والے اداروں کا انفارمر تھا فون کرکے بلایا بات کرکے واپس جانے لگا تو پیچھے سے گولی ماری ۔

مہینے کے دو لاکھ روپے بچتے تھے شرمندہ ہوں جن کو قتل کیا ان کے لواحقین سے معافی مانگتا ہوں ۔ملزم سجاد بھرم نے بتایا کہ شیرا خان کے ساتھ گئے تھے مشکتی محلہ سے عنایت کو اغوا کیا اور قبرستان میں لاکر شیراز عرف شیر خان نے قتل کردیا ۔میں اور کوئی واردات نہیں کی ایک بندہ غلطی سے مر گیا۔جب عنایت کو اغوا کیا تو ایک بندے شور مچایا تھا ہم نے ہوائی فائرنگ کردی اور عنایت کے لے گئے ۔

ملزم فرحان کے کے کے دوران تفتیش بتایا کہ شیر خان سے آٹھ مہینے سے دوستی تھی عنایت کو گولی شیراز عرف شیر خان نے ماری تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول برآمد ہوا ہے ملزمان بابا لاڈلہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ملزمان سے ابھی تفتیش کا آغاز ہوا ہے منشیات فروشی اور دو قتل کا انکشاف کیا ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا ہے مخبر کی اطلاع پر گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :