قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا،آرمی چیف

کشمیری بین الاقوامی برادری کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کے حق کے منتظر ہیں، یوم کشمیر کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

پیر 5 فروری 2018 19:27

قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا،آرمی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوج کا جبر و استبداد کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔ کشمیری بین الاقوامی برادری کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کے حق کے منتظر ہیں۔ یوم کشمیر کے حوالے سے پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ کیا۔

جس کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں حق رائے دہی کے حصول کیلئے عالمی برادری کے جاگنے کا انتظار کررہے ہیں۔ آرمی چیف ن مزید کہا کہ بھارت نے سال دو ہزار چودہ میںتین سو پندرہ اور سال دو ہزار پندرہ میں دو سو اڑتالیس بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

(جاری ہے)

سال دو ہزار سولہ میں بھارت نے تین سو بیاسی مرتبہ اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا۔ گذشتہ سال سے اب تک بھارت کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سال دو ہزار سترہ سے اب تک بھارت ایک ہزار آٹح سو اکاسی بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا بھارت کا معمول بن گیا ہے۔ ۔