حافظ سعید نے نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنوانے کی پیشکش کردی

نوازشریف کشمیرکی آزادی کیلئےہمارےساتھ آؤ،میں آپکووزیراعظم بنوانےکیلئےسب کومنالوں گا،آصف زرداری،نوازشریف اور تمام سیاسی قائدین کودعوت ہےکہ آؤکشمیری قیادت کیساتھ ملکرجنگ آزادی لڑیں۔یوم کشمیرکی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 فروری 2018 19:08

حافظ سعید نے نوازشریف کو دوبارہ وزیراعظم بنوانے کی پیشکش کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری 2018ء) : جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے نوازشریف کودوبارہ وزیراعظم بنوانے کی پیشکش کردی۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کشمیرکی آزادی کیلئے میدان میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوجائیں ،وزیراعظم بنوانے کیلئے سب کومنالوں گا،آصف زرداری ،نوازشریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کودعوت ہے کہ آؤ عہدکریں ہم مودی کے ساتھ نہیں بلکہ کشمیری قیادت کے ساتھ جنگ آزادی لڑیں گے۔

انہوں نے آج یہاں یوم کشمیرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف آپ پاکستان میں اس لیے نااہل ہوئے ہیں کہ آپ کشمیرمیں نااہل ہیں۔آپ اہل اس بنیادپرہیں کہ مودی آپ کواہل اور دوست سمجھتاہے۔لیکن اس بنیادپرکشمیری آپ کونااہل سمجھتے ہیں۔اگرآپ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم بن جائیں تومیرے ساتھ معاملات طے کرلو،انشاء اللہ میں اپنے ان لیاقت بلوچ،علی گیلانی،سید صلاح الدین باقی سب کوبھی قائل کرلوں گا،آؤنوازشریف کشمیرکی آزادی کی تحریک میں میرے ساتھ کھڑے ہوجائیں ہم آپ کوکشمیرہی نہیں پورے پاکستان کاوزیراعظم بنادیں گے۔

(جاری ہے)

لیکن اس طرح بات نہیں چلے گی کہ آپ کشمیریوں سے یکجہتی بھی کریں اور مودی سے دوستی بھی رکھیں۔انہوں نے کہاکہ جومودی کایارہے وہ غدار ہے۔ان میدانوں میں خون بہہ رہاہے وہاں جھوٹ ،فراڈ اور کرپشن کی سیاست نہیں چلے گی۔انہوں نے کہاکہ میں آصف زرداری ،نوازشریف ،تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور وزیراعظم شاہد عباسی کودعوت دیتاہوں کہ آؤ کشمیرسے متعلق قائداعظم نے جوبات طے کی تھی کہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ۔اس شہہ رگ پرآج کس کاقبضہ ہے؟ آؤ ہم سب ملکرعہدکریں گے ہم مودی کے ساتھ نہیں بلکہ ہم کشمیری قیادت کے ساتھ میدانوں میں جنگ آزادی لڑیں گے۔