کراچی کے علاقے زم زمہ میں چینی شہریوں پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

muhammad ali محمد علی پیر 5 فروری 2018 18:59

کراچی کے علاقے زم زمہ میں چینی شہریوں پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05فروری 2018ء) کراچی کے علاقے زم زمہ میں چینی شہریوں پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس کے علاقے زم زمہ میں چینی شہریوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ گھات لگا کر کی گئی۔ چینی باشندہ گاڑی میں زم زمہ پارک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے غیر ملکی کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

اس کے بعد پچھلی گاڑی میں سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سر میں گولی لگنے سے غیر ملکی شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حملے کے وقت گاڑی میں چینی باشندہ اور اس کا دوست موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد باشندے کا دوست گاڑی سے اترکر بھاگ گیا۔ پولیس نے زخمی چینی باشندے کے دوست کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق چینی باشندے کو دو گولیاں لگیں جن میں سے ایک آر پار ہوگئی جبکہ دوسری جسم میں موجود ہے۔

چینی باشندے کو انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 9 خول ملے ہیں اور واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ جبکہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ ان کا تعاقب کیا جارہا تھا۔

متعلقہ عنوان :