پانچ فروری :جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا

اسداللہ بھٹو،راشد نسیم ، ڈاکٹر معراج، حسین محنتی،حافظ نعیم،ممتاز سہتو،حافظ نصراللہ ،عظیم بلوچ ودیگر کا خطاب

پیر 5 فروری 2018 18:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے تحت 5فروری کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایاگیا،کراچی،حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ، نواب شاہ، بدین، ٹنڈومحمد خان، جیکب آباد،شکارپور،ٹھٹہ، ہالا،خیرپور سمیت متعدد مقامات پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی وبھارتی مظالم وجبر کیخلاف ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خاتمے کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم پر عالمی ضمیر سے نوٹس لینے کے مطالبات پر مبنی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

شرکاء نے کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی، کشمیر بنے گا پاکستان ودیگر فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاک ۔

(جاری ہے)

بھارت کشیدگی کا خاتمہ سمیت خطے میں پائیدار امن ناممکن ہے۔حکومت اور غیر فعال کشمیر کمیٹی پر تتقید کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صرف 5فروری کو یومِ کشمیر منانے اور زبانی جمع خرچ سے کشمیر آزاد نہیں ہوگا بلکہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیر کمیٹی کو حقیقی معنیٰ میں فعال اور مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اٹھاکر سنجیدہ کوشش کی جائے تاکہ کشمیری عوام دربدری کی بجائے اپنی آزاد وخودمختاری کی زندگی گذارسکیں۔

مقررین نے عالمی ضمیر سے بھارتی مظالم کا نوٹس اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق کشمیر ی عوام کو اپنی رائے شماری کا حق دلانے میں کردار ادا کریں۔ حیدرآبادمیں صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،حافظ طاہر مجیدکی قیادت میں مقامی دفتر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ کشمیر محض ایک زمین کے ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ نظریہ کا نام ہے،کشمیری عوام نہ صرف اپنی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

کشمیرمیں بھارتی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ چکے ہیں، مودی پاکستانی حکمرانوں کی بزدلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اب کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحدوں پر بھی جارحیت کررہا ہے جس کی وجہ سے آئے روز فوجی جوان اور ہماری مائیں بہنیں شہید ہورہی ہیں، کشمیر میں لہو کے دریاء بہ رہے ہیں لیکن حکمران ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا راگ الاپنے میں مگن ہیں، نواز حکومت مودی سے یاری نبھانے اور اداروں پر تنقید کرنے میں مصروف ہے دوسری جانب نریندر ا مودی کشمیر سے بلوچستان اور سوات تک اپنی دہشتگردی اور جارحانہ کاروائیوں کو مزید بڑھارہا ہے۔

ان حالات میں پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ لیکن حکمرانوں کے دل دہلی اور واشنگٹن کے حکمرانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ حکمرانوں کی بزدلی اور بے وفائی اپنی جگہ لیکن عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو کشمیر سمیت مسلم امہ کے تمام سلگتے ہوئے مسائل پر آواز اٹھانی ہوگی۔ 5فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز سب سے پہلے جماعت اسلامی کے امیر مرحوم قاضی حسین احمد نے کیا تھا جو آج ایک قومی دن کی شکل اختیار کرچکا ہے۔

کراچی میں جیل چورنگی تامزار قائد ریلی سے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو، حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا ۔سکھرمیں مدرسہ تفہیم القران سے پریس کلب تک ہونے والی ریلی سے مرکزی نائب امیرراشدنسیم،ضلعی امیرحزب اللہ جکھرو ودیگر نے خطاب کیا۔ خیرپور: میں پنج ہٹی چوک سے فاروق اعظم چوک تک ریلی سے صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہر لحاظ سے پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے،بھارت نے زبردستی قبضہ اور کشمیری عوام پر دہشتگردی کرکے انسانیت کی تمام حدیں پار کردیں ہیں، امریکہ اور اقوام متحدہ کی بھارت کو مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

بھارتی وزیراعظم یاد رکھیں اگر مجاہدین دلی پہنچ گئے تو پھر وہ ایک ہزار سال تک رہیں گے، ریلی سے امیر ضلع امتیاز سہتو، درمحمد خاصخیلی،عزیزالرحمن شر نے خطاب کیا۔نواب شاہ میں صوبائی نائب امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں ترازو چوک پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس سے محمد حسین محنتی،ضلعی امیر راشد مکرم، سرور قریشی،کاشف رضا ودیگر نے خطاب کیا۔

میرپورخاصمیںصوبائی نائب امیر محمد عظیم بلوچ کی قیادت میں مقامی دفتر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جیکب آباد : میںمقامی دفتر سے پریس کلب تک ریلی سے صوبائی رہنماء عبدالحفیظ بجارانی،دیدار لاشاری، صالح سومرو،اعجاز میمن ،صادق ملغانی نے خطاب کیا۔ لاڑکانہمیں مقامی دفتر سے پاکستان چوک تک ریلی سے ضلعی رہنماء عاشق دھامراہ ایڈوکیٹ، فیصل جتوئی، ابو زبیر جکھرو اور حفیظ آرائیں نے خطاب کیا۔

ٹھٹہمیں دبئی شاپنگ سینٹر سے مکلی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس سے ضلعی امیر مولاناعطاالرحمن بلوچ، مجید سموں اور جے یو آئی یوتھ کے صدر سجاد بجارو نے خطاب کیا۔ٹنڈومحمد خانضلعی امیر ڈاکٹر عبدالعزیز گدی پٹھان، حافظ لعل محمد اور نسیم اختر کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن سے پریس کلب تک یکجہتی ریلی نکالی گئی۔شہداد کوٹ: میں کوٹو موٹو چوک پر ریلی سے ضلعی رہنماء غازی سومرو، ابراہیم دایو نے خطاب کیا۔

شکارپور: میں لکھی در چوک پر ہونے والی ریلی سے صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز،عبدالرحمن منگریو،مولانا صدرالدین نے خطاب کیا۔ہالا میں جماعت اسلامی اورجماعت الدعوہ کی جانب سے اللہ والا چوک سے درگاہ روڈ پرریلی نکالی گئی،صوبائی نائب قیم عبدالوحید قریشی نے خصوصی طور شرکت کی ۔بدین: میںکھوسکی روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے ضلعی امیر غلام رسول احمدانی،اللہ بچایو ہالیپوتہ نے خطاب کیا۔کندھ کوٹ میں مدرسہ سے گھنٹہ گھر چوک تک لالاعبدالفتاح پٹھان، عمر فاروق چنا کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ڈہرکی : میں ضلعی امیر تشکیل احمد صدیقی کی قیادت میں ریلی نکالی گی ۔ٹنڈوالہیار میں ضلعی امیر محمد یونس قائم خانی، رائو جاوید کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :