کشمیر کا مسئلہ صرف مذمتی قراردادوں سے نہیں جرأت مندانہ کردار سے حل ہو گا، ناظم جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی

پیر 5 فروری 2018 17:55

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم عبد الحفیظ معارفی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ صرف مذمتی قراردادوں سے نہیں جرأت مندانہ کردار سے حل ہو گا۔ یہ بات انہوں نے پریڈی سٹریٹ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام پر بھارتی افواج کے غاصبانہ قبضے و مظا لم کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت کا حصول اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل میں مضمر ہے ۔ دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کر کے کشمیری عوام کے حق میں صواب رائے کی کوشش کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :