کراچی ، دودھ کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافے کا امکان

دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوںکا اظہار تشویش ، ڈیری مارمز کی جانب سے اضافی قیمتوں پر دودھ ملنے پر ہم بھی قیمت میں اضافہ کرنے پر مجبور ہونگے،دکاندار

پیر 5 فروری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) ڈیری فارمز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے،شہر میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے،ڈیری فارمز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے جس پر مہنگائی کے ستائے شہریوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت جو پہلے ہی زیادہ اس میں مزید ہوش ربا اضافہ دودھ کو عام شہری کی پہنچ سے دور کردے گا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈیری مارمز کی جانب سے اضافی قیمتوں پر دودھ ملنے پر ہم بھی قیمت میں اضافہ کرنے پر مجبور ہونگے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے تاکہ عام شہری اپنے بچوں کو دودھ سے محروم کرنے پر مجبور نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :