کراچی ،15 لزمان ذاتی مچلکوں پر رہا ، خاتون سمیت 10 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ

پیر 5 فروری 2018 17:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) پولیس نے مختلف جرائم میں گرفتار 36 ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا ۔عدالتوں نے 15 ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا جبکہ خاتون سمیت 10 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل اور 11 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پیر کو یوم کشمیر کی تعطیل کے موقع پر سیشن ججز کی ہدایت پر پانچوں اضلاع کی ماتحت عدالتوں میں اسپیشل ڈیوٹی پر جوڈیشل مجسٹریٹس تعینات کیے گئے پولیس نے تھانوں میں مختلف جرائم میں گرفتار 36 ملزمان کو سٹی کورٹ اور ملیر ڈسٹرکٹ کورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات جوڈیشل مجسٹریٹس کی عدالتوں میں پیش کیا اس موقع پر شیشہ بار سے گرفتار 11 اور کٹکا فروش سمیت 15 ملزمان کو زاتی مچلکوں پر رہا کر دیا اسلحہ ایکٹ اور منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار خاتون سمیت 10 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ ڈکیتی.

اقدام قتل اور قتل کے الزام میں گرفتار 11 ملزمان کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ملزمان کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری. شاہ لطیف ٹاوں میمن گوٹھ. نیو کراچی. ڈاکس. تیموریہ کورنگی میں مقدمات درج ہیں

متعلقہ عنوان :