کراچی ،عزیز آباد کے علاقے ہوٹل پر بیٹھے 10 نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا

پیر 5 فروری 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) شہر قائد میں لوٹ مارکی وارداتیں معمول بن گئیں،عزیز آباد میں نوجوان موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے میں رات گئے ہوٹل پر بیٹھے 10 نوجوانوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا،لٹنے والے بے بس شہری جب واقعہ کی ایف آئی آر کٹوانے تھانے پہنچے تو مرکزی دروازے پرمتعددبار دستک دے کر بس بے واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔پولیس تھانے کا مرکزی دروازہ بند کرکے خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف دکھائی دی۔

متعلقہ عنوان :