کراچی ،مختلف ٹریفک حادثات میں 12سالہ لڑکی سمیت4افرادجاں بحق ،7 زخمی

اورنگی ٹاؤن ڈسکوموڑکے قریب چنگچی رکشاالٹنے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت4افرادزخمی ہوئے،لیاقت آباد میں ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

پیر 5 فروری 2018 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 12سالہ لڑکی سمیت4افرادجاں بحق ،7 زخمی ہوگئے۔ حادثات کے ڈی اے نارتھ ناظم آباد، لیاقت آبادپل اوراورنگی ٹاؤن ڈسکوموڑکے قریب پیش آئے،تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب موٹرسائیکل اوررکشے کے درمیان تصادم ہواجس کے نتیجے میں 12بچی ام حبیبہ اور طاہر جان نامی شخص جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

حادثے میں 2افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔لیاقت آباد پل پرتیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے آصف نامی شخص جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر اورنگی ٹاؤن ڈسکوموڑکے قریب چنگچی رکشاالٹنے سے ایک شخص جاں بحق، خواتین سمیت4افرادزخمی ہوئے ۔متوفی کی شناخت حفیظ کینام سے کی گئی ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :