Live Updates

میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے،مریم نواز

مصنوعی لکیرکے پارزخم کشمیریوں کےجسم پرنہیں ہمارےدل پرلگتے ہیں،وہ دن دورنہیں جب سری نگرمیں آزادی کادن منائیں گے،کشمیریوں نے الیکشن میں ایک سیٹ بھی کسی اورکونہیں دی۔مظفرآباد میں عوامی جلسے سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 فروری 2018 16:43

میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے،مریم نواز
مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری 2018ء) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے کہا ہے کہ مصنوعی لکیرکے پارزخم کشمیریوں کے جسم پرنہیں ہمارے دل پرلگتے ہیں، میں نوازشریف کی بیٹی ہوں، میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے،وہ دن بھی آئے گا جب سری نگرمیں آزادی کادن منائیں گے، کشمیریوں نے الیکشن میں ایک سیٹ بھی کسی اور کونہیں دی۔انہوں نے آج مظفرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں نے میاں صاحب سے کہاکہ میں آپ کے بعد کیسے بات کرسکتی ہوں۔

انہوں نے حکم دیاکہ بات کرو۔اس لیے میں بات کررہی ہوں۔میں کشمیری بھائیوں اور بزرگوں کاتہہ دل سے شکریہ اداکرتی ہوں۔الیکشن کے بعد میرایہ پہلادورہ ہے۔میں الیکشن میں میاں نوازشریف اور شیرپراعتماد کااظہارکرنے پرشکرگزارہوں۔

(جاری ہے)

میں نے میاں صاحب سے راستے میں کہاکہ کشمیریوں نے ایک سیٹ بھی کسی اور کونہیں دی۔میرادل آزادکشمیرکیلئے اور مصنوعی لکیرکے اس پارمقبوضہ کشمیریوں سے بھی مخاطب ہوں۔

میرادل اس پاررہنے والوں کے ساتھ بھی دھڑکتاہے۔انہوں نے کہاکہ جب زخم کشمیریوں کے جسم پرلگتے ہیں تووہ زخم آپ کے جسم پرنہیں ہمارے دل پرلگتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں بلکہ میرادل ہی نہیں کشمیرکے ساتھ دھڑکتابلکہ میری رگوں میں بھی کشمیری خون ہے۔مریم نوازنے کہاکہ آج ہم یہاں آزادکشمیرمیں کھڑے ہوکرکشمیرکادن منارہے ہیں دعاکریں وہ دن بھی آئے کہ ہم سری نگرمیں بھی آزادی کادن منائیں۔اب وقت بدل گیاہے اب بندوقوں گولیوں سے آوازکونہیں دبایاجاسکتا۔میری دعاہے کہ اللہ کشمیریوں کواپنی حفظ وامان میں رکھے۔ووٹ کوعزت دو،کشمیربنے گاپاکستان بنے گانعرہ بھی لگایا۔جبکہ اب کشمیراور مقبوضہ کشمیرکی گلیوں میں بھی گونجتاہے۔پاکستان زندہ ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات