ووٹ کوعزت دو،پاکستان اور قوم کوعزت دو،سابق وزیراعظم نوازشریف کا نعرہ

کشمیریوں کیساتھ خون کارشتہ ہے،میرے ہاتھ صاف ہیں،بڑے پروگرام تھے پانی پھرگیا،کشمیری شہیدہوتاہے توپاکستانی پرچم میں لپیٹ کردفن کیا جاتا ہے،پاکستانی قوم آپ کی جرات کوسلام کرتی ہے،کشمیرکی آزادی کی آوازبلند کرتےرہیں گے۔مظفرآبادمیں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 فروری 2018 16:16

ووٹ کوعزت دو،پاکستان اور قوم کوعزت دو،سابق وزیراعظم نوازشریف کا نعرہ
مظفرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05فروری 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعطم محمد نوازشریف نے نعرہ بلندکرتے ہوئے کہاہے کہ ووٹ کوعزت دو،پاکستان اور قوم کوعزت دو،میرے بڑے پروگرام تھے لیکن جن پرپانی پھرگیا،کشمیری شہیدہوتا ہے توپاکستانی پرچم میں لپیٹ کرانہیں دفن کیا جاتا ہے،کشمیری بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں،پاکستانی قوم آپ کی جرات کوسلام کرتی ہے،کشمیرکی آزادی کی آوازبلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے آج مظفرآباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں مظفرآباد اور آزاد کشمیرکی تاریخ میں اتنابڑااور پرجوش جلسہ اور اتناجذبہ کبھی نہیں دیکھا۔آپ کوکیسے مبارکباددوں؟ میں نے اپنی بہنوں کواتنی تعددا میں کبھی نہیں دیکھا۔ایک جلسہ اس میدان میں ہے اور ایک وہ اوپرجلسہ ہے۔

(جاری ہے)

میں آپ سب کوکیسے خراج تحسین پیش کروں؟ آپ کاماتھا چومنے کودل چاہتاہے۔

جب الیکشن کے بعد میں آیاتواسی جگہ جلسہ ہواتھا۔آج کاجلسہ اس جلسے سے تین گنابڑاجلسہ ہے۔میرامقبوضہ کشمیرکے کشمیریوں کے ساتھ خون کارشتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ دیکھومیں نااہل قراردے دیاگیاہوں۔آج یوم کشمیرہے۔آج میں اس موضوع پرکیابات کروں؟ دل بہت دکھی ہے۔نوازشریف کی دلی خواہش ہے کہ میں آزادکشمیرکے لوگوں کی خدمت کرتا۔لیکن اس رشتے کوکوئی فیصلہ بھی توڑنہیں سکتا۔

آزادکشمیرکے بھائیوں بہنوں کے ساتھ کوئی فیصلہ ہمارارشتہ توڑسکتاہے؟ میں آپ کے ساتھ ہوں۔کل پشاور نے بڑی محبت کاثبوت دیا۔یہ بھی پشاور سے کم نہیں۔آج سری نگرمقبوضہ کشمیر اور کشمیری سب دیکھ ہیں نوازشریف کوپیاردیا۔آج میں ان تمام مجاہدین ،بچوں ،بیٹوں بیٹیوں دوستوں کوکہناچاہتاہوں کہ تم اکیلے نہیں ہو۔یہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے۔آج بھی ساتھ کل بھی ساتھ ہوگی۔

ہم آپ کوکبھی نہیں چھوڑیں گے۔ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ہم سب کشمیروالوں کے ساتھ ہیں۔آپ کادردہمارادرد ہے۔جس طرح آپ ظلم برداشت اور بہادری سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ہم سلام کرتے ہیں۔ہمارے دل دھڑکنیں آپ کے ساتھ ہیں۔وہاں پیلٹ گن سے فائراور گولیاں جسموں میں جاتی ہیں۔آنکھوں سے لوگ اندھے ہوگئے ہیں۔آپ کومعلوم ہے جب وہ شہیدہوتے ہیں توپاکستانی پرچم میں لپیٹ کرانہیں دفن کیاجاتاہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری بہادری اور جرات کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔انشاء اللہ آپ کاکوئی بال بھی بیکا نہیں کرسکتا۔ آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنارہوکررہے گی۔ہم دعاگوہیں کہ آپ کی تحریک آزادی کی تحریک کامیاب ہو۔پاکستانی قوم آپ کی جرات کوسلام کرتی ہے۔نوازشریف نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ سمیت دنیاکے ہرفورم پرآپ کامسئلہ اٹھاتے رہیں گے۔

نوازشریف نے ہرفورم پرکشمیرکی آزادی کی بات۔یہ میرے لیے فخرکی بات ہے۔انشاء اللہ ہم کل بھی یہ کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ میرے سامنے رجافاروق حیدرجذباتی ہوگئے۔کشمیریوں سے بڑی محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جس ایجنڈے پرہم کام کررہے تھے مجھے بڑایقین تھا کہ دومہینے یااگلے سال تک روزگارہوناتھا۔میرے لیے پاکستان اور آزادکشمیرکانوجوان دونوں مقدس ہیں۔

میں دونوں کے نوجوانوں سے پیارکرتاہوں۔میں سمجھتاہوں کہ آزادکشمیرکے نوجوانوں کوبھی پاکستان کی ترقی میں اتناحصہ ملناچاہیے تھا۔جتناپاکستانی جوانوں کوملتاہے۔اگرمیں نااہل نہ ہوتاتوروزگارملتا،ترقی ہوتی،سب کوسستاانصاف ملتا۔اگرکسی نے جرم کی توتین یاچھ مہینے میں مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچایاجاتا۔میرے بڑے پروگرام تھے لیکن جن پرپانی پھرگیا۔

ووٹ کوعزت دینے والابڑااچھا نعرہ ہے۔نوازشریف نے خود نعرے لگائے۔ووٹ کوعزت دو،پاکستان اور پاکستانی قوم کوعزت دو۔اگریہ ہوگاتوپاکستان آگے بڑھے گاورنہ پاکستان بیٹھ جائے گا۔انہوں نے شرکاء کے نعروں پرکہاکہ میری جان میری بات سنو۔انہوں نے نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں ۔میں نے حسن نوازسے تنخواہ نہیں لی لیکن میری چھٹی کروادی گئی۔کیااس پرنوازشریف نااہل ہوگیا؟انہوں نے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کیاآپ سمجھتے ہیں نوازشریف کرپٹ ہے؟ جس پرلوگوں نے جواب دیاکہ نہیں۔

نوازشریف نے کہاکہ میں نے راجاصاحب کہاکہ کشمیرمیں چپے چپے پرہسپتال بنائیں ،یونیورسٹیاں بنائیں،سکول بنائیں ،یہ عوام جومانگتے ہیں ان کودیاجائے۔مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی توجتناپیساچاہیے ہوگاہم دیں گے۔ابھی ہم نے آزادکشمیرکے ترقیاتی بجٹ کودوگناکردیاہے۔میراخیال تھا کہ اس بجٹ میں ہرسال اضافہ ہوتارہے گا۔انہوں نے کہاکہ مظفرآبادبھی لاہورکے مقابلے کاشہربنے گا۔

ہم بھرپورخدمت کرتے رہیں گے۔مظفرآبادسے میرپوردینہ تک چارروویہ موٹروے بنائی جائے گی۔یہ منصوبہ منظورہوچکاہے۔اسی طڑھ مانسہرہ تک بھی موٹروے بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اب میں پاکستان سے فارغ ہوگیاہوں راجا صاحب اب میری ڈیوٹی آزادکشمیرمیں لگادیں۔میں مذاق سے نہیں کہتاپاکستان میں نااہل ہوگیاہوں لیکن یہاں سے نااہل نہیں ہواہوں۔جب تک فیصلہ نہیں آتاتومیری ڈیوٹی یہاں لگنی چاہیے۔مجھے بڑی خوشی ہوگی مجھے پہاڑویسے ہی بڑے اچھے لگتے ہیں۔میں یہاں کی عوام کی خدمت کروں گا۔انہوں نے کہاکہ یہ محبت پیسوں سے نہیں ملتی۔یہ محبت اللہ انسانوں کے دلوں میں ڈالتاہے۔نوازشریف کے دل میں بھی بڑی محبت ہے۔میں آپ کاہوں اور آپ میرے ہیں یہ ساتھ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

متعلقہ عنوان :