سعودی نیول فورسز مشترکہ بحری مشق افعال الساحل میں شرکت کے لیے سعودی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

پیر 5 فروری 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعال الساحل میں شرکت کے لیے سعودی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے پیرکوجاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین چوتھی مشترکہ مشق افعال الساحل کا آغاز 5 فروری سے ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابقیہ مشترکہ مشقیں 16 فروری تک جاری رہیں گی۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورس کے مابین یہ مشقیں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل ہوں گی۔مشقوں کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔مشترکہ مشق افعال الساحل کے انعقاد سے دونوں ممالک کی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :