تھر ،ْ غذائی قلت سے بچی جاں بحق، تعداد 66 ہو گئی

وقت کے حکمرانوں کو تھر کے حالات پر سوچ بچار کرنا چاہیے ،ْ انصار برنی

پیر 5 فروری 2018 14:59

تھر ،ْ غذائی قلت سے بچی جاں بحق، تعداد 66 ہو گئی
تھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) تھر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ،ْ غذائی قلت کا شکار ایک اوربچی دم توڑ گئی ،ْاس طرح رواں برس ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزسول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج چارسالہ بچی کویتا دم توڑ گئی ،ْبڑھتی ہوئی بچوں کی اموات کے بعد انسانی حقوق کے رہنما انصار برنی ایڈوکیٹ نے سول ہسپتال مٹھی ،ْاسلام کوٹ کا دورہ کیا اور زیر علاج بچوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے بچے پاکستان کے بچے ہیں۔ وقت کے حکمرانوں کو تھر کے حالات پر سوچ بچار کرنا چاہیے اور ان مسائل کا دائمی حل نکالنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تھر کے مسائل کا حل خیرات نہیں بلکہ مستقل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ تھر کے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔انہیں ایسے مشکل حالات میں چھوڑنا زیادتی سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :