سنگاپور میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی مشقیں

شاپنگ مال میں بھی ایک جعلی دہشت گردکے داخل ہونے اور پھر اس کے انسداد کی ایک باقاعدہ مشق کی گئی،وزارت داخلہ

پیر 5 فروری 2018 14:05

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) سنگاپور میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ مسلح اہلکاروں کے ساتھ مشقیں کی جا رہی ہیںسنگاپور میں فورسز نے ایک ٹرین اسٹیشن پر مسلح گشت کیا، جہاں اسکرینز پر دہشت گردی کے خطرے کے پوسٹر نمایاں تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے باقاعدہ مسلح اہلکاروں کے ساتھ مشقیں کی جا رہی ہیں۔

ایک شاپنگ مال میں بھی ایک ’جعلی دہشت گرد‘ کے داخل ہونے اور پھر اس کے انسداد کی ایک باقاعدہ مشق کی گئی، اسی طرح مختلف دیگر مقامات پر بھی اسی انداز کی انسدادی مشقیں جاری ہیں۔سنگاپور کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہاکہ سنگاپور سلامتی کے شدید اور سنجیدہ نوعیت کے خطرات کا شکار ہے، جس میں ملک میں موجود شدت پسند عناصر کے ساتھ ساتھ بیرون ملک موجود دہشت گردوں کے حملوں کا خطرہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

سنگاپور کے حکام کے مطابق نوے کی دہائی ہی سے یہ ملک دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، تاہم دہشت گردی کے انسداد کی کوششوں اور مغربی ممالک میں ایسے حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے انسدادی کارروائیوں کو مزید وسعت دی گئی ہے۔ گزشتہ برس اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے جہادیوں نے سنگاپور کے ہمسایہ ملک فلپائن کے ایک جنوبی شہر پر کچھ عرصے کے لیے قبضہ کر لیا تھا۔ یہ قبضہ ختم کرانے کے لیے فلپائن کو باقاعدہ فوجی کارروائی کرنا پڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :