پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کی چوتھی مشترکہ بحری مشقیں افعال الساحل شروع،

سعودی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی‘ مشترکہ مشقیں 16فروری تک جاری رہیں گی‘ ترجمان پاک بحریہ

پیر 5 فروری 2018 14:03

پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کی چوتھی مشترکہ بحری مشقیں  افعال الساحل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2018ء) پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کی چوتھی مشترکہ بحری مشقیں افعال الساحل شروع ہو گئیں ، سعودی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم مشقوں میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئی‘ مشترکہ مشقیں 16فروری تک جاری رہیں گی‘ مشترکہ مشقوں کا مقصد پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور مہارتوں میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک سعودی چوتھی مشترکہ مشق افعال الساحل کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پاک بحریہ اور سعودی نیول فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعال الساحل میں شرکت کیلئے سعودی اسپیشل آپریشنز فورس کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ پاک بحریہ کا اسپیشل سروس گروپ مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہا ہے ۔ ۔ مشترکہ مشقیں سولہ فروری تک جاری رہیں گی مشترکہ مشقیں ہاربر فیز اور سی فیز پر مشتمل ہوں گی مشقوں کا مقصد پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا تبادلہ اور مہارتوں میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :