بھارتی قابض فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبے کو نہیں دبا سکتا،آرمی چیف

ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنارہوگی،کشمیری استصواب رائے کیلئےعالمی برادری کے جاگنےکے منتظرہیں۔جنرل قمرجاوید باجوہ کایوم یکجہتی کشمیرپرپیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 5 فروری 2018 13:20

بھارتی قابض فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبے کو نہیں دبا سکتا،آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 فروری 2018ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبے کو نہیں دبا سکتا،ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری استصواب رائے کیلئے عالمی برادری کے جاگنےکے منتظرہیں۔ تاکہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبے کو نہیں دبا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

متعلقہ عنوان :