کراچی ، اے ٹی ایم مشین لوٹنے والا ملزم چوری کے آلات سمیت گرفتار، ساتھی فرار

پیر 5 فروری 2018 12:17

کراچی ، اے ٹی ایم مشین لوٹنے والا ملزم چوری کے آلات سمیت گرفتار، ساتھی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 فروری2018ء) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں پولیس نے اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو چوری کے آلات سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ اے ٹی ایم سے چوری کررہا تھا کہ اس دوران بینک کا سیکیورٹی الارم بجنا شروع ہوگیا جس پر بینک میں موجود گارڈز نے فوری طور پر اطلاع دی۔پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر ملزم کو چوری کے آلات سمیت گرفتار کر لیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس نے ملزم کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :