داعش، القاعدہ جنگجوئوں اورصدام حسین کی بیٹی پر مشتمل 60 اشتہاریوں کی فہرست جاری

عراقی حکومت میرے باربار وارنٹ جاری کرکے توہین کررہی،مقدمہ کروں گی،رغد صدام کا ردعمل

پیر 5 فروری 2018 11:31

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2018ء) عراقی حکومت نے داعش، القاعدہ سے وابستہ اہم دہشت گردوں اور دیگر عناصر پر مشتمل 60 اشتہاریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ ان میں صدام حسین کی صاحب زادی رغد صدام حسین کا نام بھی شامل ہے ادھر عراق کے مصلوب صدر صدام حسین کی جلا وطن صاحبزادی رغد صدام حسین نے عراقی حکومت کی طرف سے اشتہاریوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میرا نام عراق کے اشتہاریوں میں شامل کرنا میری توہین ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کروں گی۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی حکومت نے داعش، القاعدہ سے وابستہ اہم دہشت گردوں اور دیگر عناصر پر مشتمل 60 اشتہاریوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ ان میں صدام حسین کی صاحب زادی رغد صدام حسین کا نام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ادھررغد صدام نے اپنے ردعمل میں کہا کہ وہ اردن میں مقیم نہیں ہیں،ان کا کہنا تھا کہ مجھے بار بار اشتہاری قرار دے کر میری توہین کی جا رہی ہے۔

سنہ 2006ء سے عراقی حکومت مجھے اشتہاری قرار دینے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ اس وقت میں اردن میں تھی اور میزبان حکومت نے میرے بارے میں تمام تفصیلات جاری کردی تھیں۔انہوں نے عراقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عراقی حکومت ایسے لوگوں کا مجموعہ ہے جو اپنا اصل مشن رغد کو گرفتاری قرار دیتے ہیں۔ ان کی وجہ سے ملک غاصبوں کے قبضے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :