ہانگ کانگ پولیس نے دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ بنا دیا
امین اکبر اتوار 4 فروری 2018 23:55
ہانگ کانگ پولیس نے دوسری جنگ عظیم کے ایک بم ، جو حالیہ کھدائی میں ملا تھا، کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
ہانگ کانگ پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا کہ ہانگ کانگ کنوینشن سنٹر کے قریب تعمیراتی کام کے دوران 450 کلو گرام (992 پاؤنڈ) وزنی دھماکہ خیز مواد کا حامل بم برآمد ہوا۔ یہ 145 سینٹی میٹر (تقریباً 5 فٹ) لمبا، 45 سینٹی میٹر (1.5 فٹ) چوڑا تھا اور امریکی ساخت کا معلوم ہوتا تھا۔
بم کی دریافت کے ساتھ ہی حکام نے فوراً 1500 افراد کو قریبی شہر وان چائی میں منتقل کر دیا۔ مختلف سڑکوں کو بند کر دیا گیا تا کہ ایکسپلوزیو آرڈیننس ڈسپوزل بیورو بم کو ناکارہ کرنے کے لیے آرام سے بغیر خلل کام کر سکے۔ پولیس کی طرف سے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو کامیابی سے ناکارہ کر دیااور بند کیے جانے والے علاقوں کو دوبارہ کھول دیا گیا۔
(جاری ہے)
امریکی فوجی ذرائع کے مطابق امریکی فضائیہ نے 1942 میں ہانگ کانگ شہر پر درجنوں بار بم باری کی تھی۔زیادہ تر فضائی حملوں میں B-24 اور B-25 بمبار استعمال کیے گئے۔ B-24 تو 8000 پاؤنڈز بموں کو لاد کر لا سکتے تھے۔
گزشتہ چند برسوں میں جرمنی میں بھی دوسری جنگ عظیم کے دوران گرائے گئے بم دریافت ہوئے ہیں۔پچھلے سال ستمبر میں جرمنی کے دارالحکومت فرینکفرٹ سے60,000 لوگوں کو باہر نکالا گیا تاکہ 1.4 ٹن وزنی بم کو ناکارہ بنایا جا سکے۔ اس سے قبل گزشتہ سال ہی مئی میں ہین اوور سے 50,000 لوگوں کو نکال لیا گیا کیونکہ تعمیری کام کے دوران دوسری جنگ عظیم کے دو بم ملے تھے جنہیں ناکارہ کر کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.