اگلے الیکشن میں تحرک انصاف کو کامیابی ملے گی،عمران خان

پاکستان کو مستحکم خارجہ پالیسی دے کر اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں طالبان کے خلاف اتحادی فوج کی کارروائیوں کی حمایت کرنیوالوں کو پاکستان اور زمینی حقائق کے متعلق نہیں معلوم، یہ لوگ بس ڈرائنگ روم کی سیاست کرتے ہیں،عائشہ گلالئی نے میرے خلاف بولنے کے پیسے لیے، انٹرویو

اتوار 4 فروری 2018 23:50

اگلے الیکشن میں تحرک انصاف کو کامیابی ملے گی،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ کہ اگلے الیکشن میں تحرک انصاف کو کامیابی ملے گی، پاکستان کو مستحکم خارجہ پالیسی دے کر اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، طالبان کے خلاف اتحادی فوج کی کارروائیوں کی حمایت کرنے والوں کو پاکستان اور زمینی حقائق کے متعلق نہیں معلوم، یہ لوگ بس ڈرائنگ روم کی سیاست کرتے ہیں،عائشہ گلالئی نے میرے خلاف بولنے کے پیسے لیے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک برطانوی جریدے کو انٹرویو میں کیا ۔ عمران خان نے بتایا کہ وہ غربت کو مٹانے کے لے پاکستان میں چائنا ماڈل لائیں گے ۔دریں اثناء پی ٹی آئی رہنماء اسد عمر نے برطانوی جریدے سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ عمران خان نے کبھی اداروں کے ساتھ کام نہیں کیا، انہیں اسٹریٹجی کے معاملات کا علم نہیں۔