جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ ،ْ ایجنسی کی صورتحال پر بریفنگ دی

اتوار 4 فروری 2018 22:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء) جنوبی وزیرستان کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کے دفتر کا دورہ جہاں میجر جنرل آصف غفور نے ایجنسی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں نے وزیرستان اور فاٹا میں امن کی بحالی پرپاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔صحافیوں نے جنوبی وزیرستان میں امن امان کی صورتحال پر رائے دی جبکہ علاقے میں پاک فوج کے ترقیاتی کاموں پر بھی بات کی۔