Live Updates

تبدیلی کہیں پیرنی کے گھر تو نہیں چلی گئی ،ْطلال چوہدری کی عمران خان پر تنقید

ریحام خان نے بھی صادق اور امین کا پول کھول دیا ہے ،ْ ڈر ہے کہ ان کو بھی نوٹس نہ مل جائے ،ْ خطاب

اتوار 4 فروری 2018 22:30

تبدیلی کہیں پیرنی کے گھر تو نہیں چلی گئی ،ْطلال چوہدری کی عمران خان ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کہیں پیرنی کے گھر تو نہیں چلی گئی ریحام خان نے بھی صادق اور امین کا پول کھول دیا ہے ،ْ ڈر ہے کہ ان کو بھی نوٹس نہ مل جائے۔

(جاری ہے)

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے طلال چودھری نے استفسار کیا کہ کیا نیا خیبر پختونخوا بن گیا تبدیلی کہاں چلی گئی کیا تبدیلی پیرنی کے گھر چلی گئی انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے بھی صادق اور امین کا پول کھول دیا ہے، ڈر ہے کہ ان کو بھی نوٹس نہ مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور والو! آپکو دیکھ کر لگتا ہے کہ تبدیلی سمندر میں غرق ہو گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :