عدلیہ کی تضحیک ناقابل قبول ،ْ اگر طلال نے ایسی بات کی تو معذرت کرنی چاہئے ،ْ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم میں ہی ہوں اس میں کوئی شبہ نہیں ،ْ امید ہے الیکشن وقت پر ہی ہونگے ،ْ انٹرویو

اتوار 4 فروری 2018 22:30

عدلیہ کی تضحیک ناقابل قبول ،ْ اگر طلال نے ایسی بات کی تو معذرت کرنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدلیہ ،ْ آئین اور قانون کی تضحیک ناقابل قبول ہے ،ْ اگر طلال چوہدری نے کوئی ایسی بات کی ہے تو انہیں معذرت کر نی چاہیے ،ْوزیر اعظم میں ہی ہوں اس میں کوئی شبہ نہیں ،ْ امید ہے الیکشن وقت پر ہی ہونگے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ ،ْ آئین اور قانون کی تضحیک ناقابل قبول ہے ،ْ اگر طلال چودھری نے کوئی ایسی بات کی ہے تو انہیں معذرت کرنی چاہئے۔

انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی غلط بات کہی ہے تو قبول نہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ وزیر اعظم میں ہی ہوں، اس میں کوئی شبہ نہیں ،ْانہوں نے اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو رد کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شخص کی پالیسیاں نہیں ہوتیں، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :