سیکورٹی فوسز کی موثر کارروائیوں ، عوام کے بھر پور تعاون کے باعث صوبائی حکومت نے امن و امان بہتر بنانے میںکامیابی حاصل کی ہے ، انشاء اللہ جلد ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے صوبے کو ایک بار پھر امن اور بھائی چارہ کا گہوارہ بنادیا جائے گا،صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی

اتوار 4 فروری 2018 22:22

کوئٹہ۔4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) صوبائی ویر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے اس امر پراطمینان کا اظہار کیا ہے کہ سیکورٹی فوسز کی موثر کارروائیوں اور صوبہ کی عوام کے بھر پور تعاون کے باعث صوبائی حکومت نے امن و امان بہتر بنانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ اور انشاء اللہ جلد ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے صوبے کو ایک بار پھر امن اور بھائی چارہ کا گہوارہ بنادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان میں چینی سفیر پا ژینگ کے حالیہ بیان پرمسرت کا اظہار کیا جس میں چینی سفیرنے کہا تھاکہ بلوچستان میں مزاحمتی تحریک اب نہ ہی پاکستان کیلئے اور نہ ہی چین یا سی پیک کے لئے کوئی خطرہ ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ چینی سفیر کابیان صوبہ میں قیام امن کیلئے حکومت بلوچستان کی کاوشوں سیکورٹی فورسز کی نتیجہ خیز کارروائیوںاور بلوچستان کے عوام کے تعاون کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاروں خاص طور سے اپنے چینی دوستوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اور انشاء اللہ ہر قسم کی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے تمام بیرونی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ اور پر امن خوشگوار ماحول یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :