ْمعاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے لیے نو جوانوں کو کھیل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کھیلوں میں حصہ لینے سے منفی سوچ ختم ہو جاتی ہے، صحت مند اور توانا ذہنیت کو تقویت حاصل ہوتی ہے،سیکریٹری کھیل امور نوجواناز منظور احمد

اتوار 4 فروری 2018 22:22

کوئٹہ۔4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) سیکریٹری کھیل امور نوجواناز منظور احمد نے کہا ہے کہ معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کے لیے ضروری ہے کہ نو جوانوں کو کھیل و دیگر اس جیسی مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے کیونکہ کھیلوں میں حصہ لینے سے منفی سوچ ختم ہو جاتی ہے صحتمند اور توانا ذہنیت کو تقویت حاصل ہوتی ہے یہ بات انہوں نے بلوچستان یوتھ ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیراہتمام کوئٹہ کے شابو سٹار و الجواد کرکٹ ٹیموں کے مابین فائنل میچ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری کھیل نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہر مثبت سرگرمی کو فروغ دینے کی پذیرائی کی جائے گی۔ اس موقع پر بلوچستان یوتھ ایجوکیشنل سوسائٹی کے ڈائرکٹر اشرف محمدحسنی نے بتایا کہ ان کا ادارہ نوجوانوں میں ہمہ وقت اس طرح کے مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں پیش پیش ہے۔ سیکریٹری کھیل امور نوجواناں نے بلوچستان یوتھ ایجوکیشنل سوسائٹی کے کاوشوں کو سراہا۔ تقریب میں کامیاب ہو نے والے ٹیم میں شیلڈ و اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر میجر یاسین، پیرزادہ پانزئی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :