وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا شہید پولیس آفیسران کے بیٹوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

اتوار 4 فروری 2018 22:22

کوئٹہ۔4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے شہید پولیس آفیسران کے بیٹوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے اعلان کے مطابق شہید ایس پی ساجد مہمند کے بیٹے کو بطور ڈی ایس پی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ پولیس آفیسران اور اہلکاران عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرأت اور فرض شناسی کے احساس کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کرنے اور خاص طور سے عوام کے تحفظ کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے خدمات کا اعتراف کرتی ہے اور ان کے لواحقین کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :