کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول اوربھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں

وہ دن دورنہیں جب انہیں اپنی جدوجہد میں کامیابی نصیب ہوگی ، اب تک ہزاروں جوان،بچے،بزرگ اورخواتین اپنی جانوں کے نزرانے دے چکے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کایوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام

اتوار 4 فروری 2018 22:22

کوئٹہ۔4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول اوربھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اوروہ دن دورنہیں جب انہیں اپنی جدوجہد میں کامیابی نصیب ہوگی جس کیلئے اب تک ہزاروں جوان،بچے،بزرگ اورعورتیں اپنی جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ بھارت کشمیرپرزبردستی قبضے کے ذریعہ کشمیری عوام کے حقوق کوپامال کرتے ہوئے بے گناہ کشمیری عوام پر ظلم وجبر جاری رکھے ہوئے ہے۔ لیکن اب بھارت کامکروہ چہرہ دنیا کے سامنے زیادہ دیر تک چھپانہیں رہے گا اورنہ ہی وہ کشمیریوں کی آواز کومزید دباسکتاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیاہے کہ بھارت کے مظالم کانوٹس لیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کاحق خودارادیت دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اخلاقی اورسفارتی حمایت کشمیریوں کوکل بھی حاصل تھی اورآئندہ بھی رہے گی،پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہارمیں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اورہماری دُعائیں اوراخلاقی حمایت ان کے ساتھ ہے جلدکشمیرمیں آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :