ہمارے کشمیری بھائی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے طویل عرصے سے جدوجہد کر ررہے ہیں،پاکستان انکی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی وسفارتی سطح پر حمایت کرتا ہے

گور نربلوچستان محمد خان اچکزئی کایوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرپیغام

اتوار 4 فروری 2018 22:22

کوئٹہ۔4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) گور نربلوچستان محمد خان اچکزئی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہمارے کشمیری بھائی اپنے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے طویل عرصے سے جدوجہد کر ررہے ہیں اورپاکستان انکی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی وسفارتی سطح پر حمایت کرتا ہے اور اسے جاری رکھے گاانہوں نے کہاکہ ہمارا موقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ اپنی قسمت کا فیصلہ خودکرسکیں ۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہاکہ قومی سطح پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ دنیا کی توجہ کشمیر ی عوام کی جدو جہد کی جانب دلائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پور ے ملک کی طرح اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں اور انکی جدوجہد کی حمایت کرتے ہیںگورنر نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری بھائیوں کو ان کی جدوجہد میں کامیابی عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :