نوازشریف اور مریم نوازنے آج عدالت کیخلاف کھل کربات نہیں کی

انہیں پتاچل گیاہے کہ نہال ہاشمی کےساتھ والا بسترخالی پڑاہے،یہی انقلاب اور لوہےکا چنا تھا۔ ڈاکٹرشاہد مسعود کا تجزیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 فروری 2018 22:21

نوازشریف اور مریم نوازنے آج عدالت کیخلاف کھل کربات نہیں کی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری 2018ء) : اینکرپرسن ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم نوازنے عدالت کیخلاف کھل کربات نہیں کی،انہیں پتا ہے کہ نہال ہاشمی کے ساتھ والا بسترخالی پڑاہے، یہی انقلاب اور لوہے کاچنا تھا۔انہوں نے اپنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور مریم نوازنے آج عدالت کے خلاف کھل کربات نہیں کی جس طرح پہلے کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہیں اندازہوگیاہے کہ نہال ہاشمی کے ساتھ والا بسترخالی پڑاہے۔اس لیے بہترہے کہ عدالت کے بارے میں کم سے کم بات کریں۔یہی انقلاب اور لوہے کاچناتھا۔انہوں نے کہاکہ ان کوپتا ہے کہ اگلے چند دنوں میں کیا ہونے والا ہے۔نہال ہاشمی اور صدیق الفاروق دبڑدوس ہوگئے آئندہ چند دنوں میں دانیال عزیز اور طلال چوہدری بھی دبڑدوس ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں میموگیٹ ، توہین عدالت کے مقدمات اور پھرنیب کیسزاور ٹرانسپرنسی انٹرنکے کیسز ہیں۔یہ بھاگ نہیں سکتے۔آج مریم نوازنے عدالت کے بارے کوئی ذکرنہیں کیا۔