حکومت بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے، ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے،صوبائی وزیر معدنیات حاجی اکبر آسکانی

اتوار 4 فروری 2018 22:10

ڈیر ہ مرادجمالی۔4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) صوبائی وزیر معدنیات و قدرتی وسائل حاجی اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے صوبہ کے وسائل کو بروئے کار لانے، اسے ترقی دینے اور صوبے سے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے زراعت اور لائیواسٹاک تعلیم ہیلتھ اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے کر نہ صرف بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے بلکہ اس سے صوبے کی معیشت کو بھی مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

صوبائی حکومت بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے صوبے بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوے کیاصوبائی وزیر حاجی اکبر آسکانی نے کہا کہ ایم پی اے فنڈاور سے تمپ۔

(جاری ہے)

مند سمیت دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے عوام کے مسائل میں کمی آئی ہے انہوں نے حلقہ انتخاب میں جاری کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا عوامی مفادات کی اسکیمات کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ ان ترقیات اسکیمات سے عوام مستفید ہوسکیںانہوں نے کہا کہ وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت نے شروع دن سے ہی قیام امن ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے امن ہوگا تو صوبے میں ترقی ہوگی موجودہ حکومت قیام امن کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروے کار لاکر تمام شعبوں کی ترقی کے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :