ڈیرہ مراد جمالی سے ڈھائی ماہ قبل اغواہونے والے نوجوان کو پولیس نے بازیاب کرالیا،پولیس ذرائع

اتوار 4 فروری 2018 22:10

ڈیر ہ مرادجمالی۔4فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) ڈیرہ مرادجمالی سے ڈھائی ماہ قبل اغواہونے والے نوجوان کو پولیس نے چھاپہ مارکر بازیاب کرالیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی سے ڈھائی ماہ قبل اغواہونے والے مغوی صابر علی جتک کی بازیابی کے لئے ایس ایس پی نصیرآباد میرحسین احمد لہڑی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی امیرجان مگسی کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر پولیس علی گوہر لہڑی،ایس ایچ اوسٹی نصراللہ ابڑو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ربیع کے نواحی علاقے میں کامیاب چھاپہ مارکر ڈھائی ماہ قبل واپڈا کالونی کے رہائشی اغواء ہونے والے نوجوان صابر علی جتک کو بازیاب کرالیاگیامغوی صابر علی جتک کے گھر پہنچنے پر اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :