پی اے پی اور پی آر آئی کے اشتراک سے پولٹری پیٹس اینڈ فینسی برڈز شو 2018ء کا انعقاد

اتوار 4 فروری 2018 22:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) پاک ایوی کلچر پویلین (پی اے پی) نے حکومت سندھ کے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (پی آر آئی) کے اشتراک سے اتوار کو یہاں پی آر آئی سائنس کمپلیکس کورنگی میں پولٹری پیٹس اینڈ فینسی برڈز شو 2018ء کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

پی اے پی اور پی آر آئی کے متعدد ماہرین نے اس فیملی ایونٹ میں پالتو جانور اور اینیمل شو، فن گالہ اور ایوی کلچر سے متعلق لیکچر دیئے۔ ایونٹ میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور زبردست تعلیمی ایونٹ کے انعقاد پر صدر پی اے پی سید علی شاہ اور ان کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔