مسلم لیگ (ن) کا پشاور میں زبردست عوامی قوت کا مظاہرہ،جلسے میں پشاور اور گردو نواح کے عوام کی بھر پور شرکت

اتوار 4 فروری 2018 21:50

پشاور ۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) نے اتوارکے روزپشاور میںعوامی قوت کابھر پور مظاہرہ کیا ۔جلسے کیلئے سہ پہر تین بجے کا وقت مقرر تھا تاہم پشاوراور گردو نواح کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی ورکرز اور عام عوام دوپہر ہی سے قافلوں کی شکل میں پشاور کے ناردرن بائی پاس سے متصل جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جلسے کے شرکاء نے نواز شریف اور مریم نوازکے حق میں خیر مقدمی بینرز اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ جلسہ گاہ کو بھی خیر مقدمی بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا تھا۔ پشاور کے علاوہ قریبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے لیگی کارکن بھی جلسہ گاہ پہنچتے رہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی جلسہ گاہ آمد پر حاضرین نے فلک شگاف نعروں سے انکا استقبال کیا۔جلسے کے دوران صوابی سے تعلق رکھنے والے عوامی جمہوری اتحاد کے رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم نے لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :