وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا یوم کشمیر کے موقع پر پیغام

اتوار 4 فروری 2018 21:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 فروری یوم کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جسے اقوام عالم نے بھی تسلیم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کے لئے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بڑی جدوجہد کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیریوں کی بھی ایک نمائندہ جماعت ہے۔ سید مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی جانب سے کشمیریوں کو ہر ممکن سیاسی حمایت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم کشمیریوں کے ہر دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو اپنا حق دلانے میں فعا ل کردار ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :