المحمدیہ روضہ سوسائٹی چکوال کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

اتوار 4 فروری 2018 21:01

چکوال۔4 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء)۔ عشرہ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں اتوار کے روز ریلی نکالی گئی جو مختلف سڑکوں پر گشت کرنے کے بعد پرامن اختتام پذیر ہوگئی۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کا اہتمام المحمدیہ روضہ سوسائٹی چکوال نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر تکمیل پاکستان کا مکمل ایجنڈہ ہے کہ فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

بھون چوک پہنچ کر کلیم اللہ بھائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جدوجہد کرنے والوں کو ایک طے شدہ منصوبے کے تحت دہشتگرد گردانا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی تکمیل نامکمل ہے۔