بابر نواز خان نے ضلع ہری پور کے یونین کونسلوں کوٹیڑہ ، خیر باڑہ اور کنڈی کے دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا فتتاح کردیا

اتوار 4 فروری 2018 21:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان نے ضلع ہری پور کے یونین کونسلوں کوٹیڑہ ، خیر باڑہ اور کنڈی کے دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا فتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بابر نواز خان نے کہا ہے کہ وہ شہید اختر نواز خان کے فرزند ہیں اوران کاا مشن عوام کی خدمت کرنا ہے عوام سے جو بھی وعدے کئے وہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کی راتوں کی نیندیں اڑ گئیں ہیں اوران کے ترقیاتی کاموں پر جا کراپنی تختیاں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور کیپٹن صفدر کا شکر گزارہیں جنہوں نے ہری پور کی محرومیوں کے خاتمہ کے لیے انہیں اربوں روپے کا ترقیاتی فنڈ دیا۔

متعلقہ عنوان :