جماعت اسلامی کے کارکن (آج) یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے

اتوار 4 فروری 2018 21:01

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) جماعت اسلامی ضلع ہری پور کے کارکن (آج)5فروری کو یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع ہری پور کے امیر غزن اقبال کے مطابق جماعت اسلامی ضلع ہری پورکا اجلاس دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہو ا۔اجلاس میں5 فروری یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے فیصلہ کیا گیا کہ اجتماعی طور پر قافلہ اسلام آباد ریلی میں شرکت کرے گا۔ قافلہ(آج)سوموار کو صبح 10 دس بجے ایلیمنٹری گرائونڈ جی ٹی روڈ سے روانہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :