آلائی میں مسافرجیپ گہری کھائی میں گر گئی، 5افراد جاں بحق ،1شدید زخمی

اتوار 4 فروری 2018 21:01

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 فروری2018ء) آلائی میں مسافرجیپ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجہ میں 5افراد جاں بحق ،1شدید زخمی ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسافروں کو لے جانے والی جیپ نمبرسی5500کنڈاؤ کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں گرنے سے پولیس اہلکار سلیم اللہ ولد نواب،امیر ولد محمد پرویز،میاں جان ولد زیور،عبدالمنان ولدفضل ربی اوراشفاق ولد عبدالصمد جاں بحق جبکہ جیپ ڈرائیورفخر الدین شدید زخمی ہوا۔حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ آئی اورمقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :