سینیٹ الیکشن:غیرملکی شہریت،اثاثوں والا فارم اسحاق ڈارنے نکلوایا،کنوردلشاد

اسحاق ڈار اورزاہد حامد نےفارم تبدیل کرنے کی سازش کی،سینیٹ الیکشن کےفارم میں غیرملکی شہریت،بینک اکاؤنٹس ظاہرکرنے کافارم حذف کردیا گیا۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 4 فروری 2018 21:00

سینیٹ الیکشن:غیرملکی شہریت،اثاثوں والا فارم اسحاق ڈارنے نکلوایا،کنوردلشاد
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04 فروری 2018ء) : سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ اسحاق ڈار اور زاہد حامد نے اثاثوں کے فارم کوتبدیل کرنے کی سازش کی،سینیٹ الیکشن کے فارم میں غیرملکی شہریت،بینک اکاؤنٹس ظاہرکرنے کافارم حذف کردیاگیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کنور دلشاد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں اثاثے ظاہرکرنے کافارم اسحاق ڈار اور سابق وزیرقانون زاہد حامد نے بڑی شاطرچال چل نکال دیاتھا۔

(جاری ہے)

فارم میں بینکوں کے اکاؤنٹس، ملکی غیرملکی اثاثے،غیرملکی شہریت سب حذف کردیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ جب یہ فارم نکالا گیاتواس وقت باقی تمام حکومتی و اپوزیشن ارکان نے خاموشی اختیارکیے رکھی۔بعد میں جب اپوزیشن ارکان پردباوء پڑا توانہوں نے کہاکہ ہمیں ڈرافٹ دکھایاہی نہیں گیا۔انہوں نے کہاکہ اب اسحاق ڈاربھی الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کررہے ہیں۔اسحاق ڈار بڑے آرام سے یہ فارم بھرے گا اور الیکشن لڑے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار بھی سینیٹ الیکشن والا فارم ہی بھریں گے۔