جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ،فاٹا کی سیکورٹی صورتحال اور پاک فوج کے فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اتوار 4 فروری 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کے وفد نے آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے، وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ، ملاقات میں فاٹا کی سیکورٹی صورتحال اور پاک فوج کے فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کے وفد کو جنوبی وزیرستان کے زمینی حقائق سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد کو جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ، صحافیوں کے وفد نے جنوبی وزیرستان میں امن و امان اور ترقیاتی کاموں کیلئے اپنی رائے بھی دی اور علاقے میں ترقیاتی کام کروانے اور امن بحال کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔