ٹھٹھہ،دھابیجی میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

اتوار 4 فروری 2018 20:50

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء)دھابیجی میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق بلال نگر دھابیجی کے رہائشی محمد حفیظ نے دھابیجی تھانہ پر دو ملزمان رضوان اور علی کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں مدعی نے بیان دیا ہے کہ ہفتہ کی شام اس کی 9سالہ بیٹی رائبہ ٹیوشن سینٹر سے گھر واپس آ رہی تھی کہ محلے کے دوکاندار ملزم رضوان نے اپنے ملازم علی کی مدد سے بچی کو اپنی دکان میں لیجا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کافی دیر تک بچی گھر نہیں پہنچی تو انہوں نے محلے میں تلاش کیا تو بچی ملزم کے دکان سے بیہوشی کی حالت میں ملی اور ہوش میں آنے پر بچی نے بتایا کہ ملزم رضوان نے دکان میں اسے زیادتی نشانہ بنایا جبکہ علی شٹر نیچے کرکے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

دریں اثنا پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم طبی رپورٹ آنے کے بعد حقائق مزید واضح ہونگے۔ #